علاقائی

اسلام آباد:حکومت ریڈیو ٹیکس کے نام پر عوام کی جیبیں کاٹنے کا ارادہ ترک کر دے۔امتیاز رانجھا

اسلام آباد﴿پریس ریلیز﴾ پاکستان مسلم لیگ﴿ق﴾ کے مرکزی سیکرٹری فنانس چوہدری امتیاز احمد رانجھا نے کہا کہ میڈیاپر پابندی قبول نہیں اور موبائل صارفین اور گاڑیوں پر ریڈیو ٹیکس مسترد کرتے ہیں یہ انتہائی ظالمانہ اقدام ہو گا ۔اتوار کے روز اپنے ایک بیان میں امتیاز رانجھا نے کہا اگر میڈیا کے خلاف کوئی پابندی لگائی تو ہر سطح پر میڈیا کے ساتھ ہیں ،انہوںنے کہا کہ ہم حکومت اچھے کاموں پر ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں مگر غلط کاموں پر تنقید کا حق حاصل ہے،انہوں نے حکومت کی جانب سے موبائل ری چارج پر 2فیصد اور ریڈیو کے مالی بحران پر قابو پانے کے لئے نئی گاڑیوں کی خریداری پر 4ہزار روپے کے ٹیکس کو انتہائی ظالمانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ پہلے ہی بہت زیادہ ہے ،ریڈیو کی بہتری کے لئے عوام پر ٹیکس زیادتی ہے ہر کوئی ریڈیو استعمال بھی نہیں کرتا یہ زبردستی ٹیکس ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت ریڈیو ٹیکس کے نام پر عوام کی جیبیں کاٹنے کا ارادہ ترک کر دے ،گاڑیوں میں ریڈیو ٹیکس انتہائی نامناسب ہے ،اس سے پہلے بجلی کے بلوں کے ساتھ 50روپے ماہانہ ٹی وی ٹیکس بھی لیا جا رہا ہے ،چاہے ٹی وی ہے یا نہیں ٹیکس ضرور دینا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ اب صرف پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان ہی نہیں بلکہ پوری انڈسٹری ہے لوگ سرکاری ٹی وی چینلز کی بجائے پرائیویٹ چینلوں کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں ،انہوںنے کہا کہ اس طرح کے اوچھے ہتکھنڈوں سے عوام کو زیادہ ٹھیس پہنچے گی۔حکومت کو چاہیئے کہ وہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے مثبت اقدامات کرے تا کہ عوام کی حالت زار کو بہتر بنایا جا سکے ۔

یہ بھی پڑھیں  قصو، پرانی دشمنی پر اندھا دھند فائرنگ، سکول ٹیچر گن مین سمیت قتل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker