پاکستان

اسلام آباد:چوہدری شجاعت اور مشاہد حسین کی طرف سے شرمین عبید کو مبارکباد

اسلام آباد﴿پریس ریلیز﴾ پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور سیکرٹری جنرل مشاہد حسین سید نے پاکستان کی شہر یافتہ ڈاکیو منٹری فلم میکر شرمین عبید چنائے کوآسکرایوارڈملنے پر مبارکباد پیش کی ہے ، اپنے ایک بیان میں چوہدری شجاعت حسین اور مشاہد حسین سید نے کہا کہ یہ ایک قابل فخر لمحہ ہے کہ جب ایک پاکستانی خاتون نے آسکرایوارڈ جیت کر پوری دنیامیں ملک اور قوم کا نام روشن کیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ پاکستانی تہذیب ،کلچر اور تاریخ کو دنیامیں متعارف کرانے کے لئے ایسے ہی اقدامات کی ضرورت ہے ۔دریں اثنائ پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین کی صدر مسز فرخ خان نے شرمین عبید چنائے کی کامیابی کو پورے پاکستان کی خواتین کی کامیابی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ قائداعظم کے ویژن کے مطابق پاکستان صحیح سمت کی طرف اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہے اور پاکستانی خواتین ترقی کی نئی راہیں طے کر رہی ہیں جس پر پوری قوم کو فخر ہے ۔انہوں نے کہا کہ شرمین عبید چنائے نے پوری دنیا میں پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے جس پر مسلم لیگی خواتین انہیں مبارکباد پیش کرتی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker