پاکستان

پیمرانے الیکٹرانک میڈیا کے لئے نئے قوائد وضوابط کا مسودہ تیارکرلیا

اسلام آباد: پیمرا نے الیکٹرانک میڈیا کے لئے قواعد و ضوابط کا مسودہ تیار کر لیا ہے۔ جس میں  انتشاراورفرقہ واریت پھیلانے، قومی مفاد کے خلاف مواد نشرکرنے اور کسی کی تضحیک کا سبب بننے والے پروگرامز پر پابندی تجویز کی گئی ہے۔ چیرمین پیمرا کی زیر صدارت کونسل آف کمپلینٹ کے اجلاس میں الیکٹرانک میڈیا کے لئے نئے قواعد و ضوابط کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں متفقہ طور پر ضابطہ اخلاق کے مسودے کی حمایت کی گئی۔ وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ قواعد وضوابط کا مقصد میڈیا کی آزادی کو مضبوط بنانا ہے۔ مسودے کو تمام فریقین سے مشاورت کے بعد حتمی شکل دی جائیگی۔ مسودے میں تجویز دی گئی ہے کہ ایڈیٹنگ اور مانیٹرنگ کے بعد واقعے کی براہ راست کوریج دی جائیگی، قومی مفاد اور ملکی خودمختاری کے خلاف کوئی مواد نشر نہیں کی جائے گا، اشتہارات اور اشتہاری پروگراموں کی نشریات کو پیمرا کی اجازت سے مشروط کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان خطے میں امن کیلئے اہم کردارادا کررہا ہے، وزیراعظم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker