پاکستان

اسلام آباد: عوام پر سی این جی کا بم گرادیا،ایک روپیہ چھ پیسے تک اضافہ

اسلام آباد : سی این جی کی قیمتوں میں ایک روپیہ چھ پیسے فی کلو تک اضافہ کردیا گیا ہے۔ اوگرا کی  جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، خیبر پختونخوا، بلوچستان، پوٹھوہار ریجن کے لئے سی این جی ایک روپیہ چھ پیسے جبکہ سندھ و پنجاب میں سی این جی پچپن پیسے فی کلو مہنگی کر دی گئی ہے۔ ریجن ون کے لئے سی این جی کی نئی قیمت پچہتر روپے پینتیس پیسے فی کلو جبکہ ریجن ٹو کے لئے ستر روپے پندرہ پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے، وزارت پٹرولیم نے انفراسٹرکچر ڈولیپمنٹ سرچارج ٹیکس پر عائد جی ایس ٹی بھی صارفین پر منتقل کردیا ہے۔ جی ایس ٹی صارفین پر منتقل ہونے کی وجہ سے سی این جی کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے، سی این جی صارفین پہلے ہی پچیس فیصد جنرل سیلز ٹیکس ادا کر رہے ہیں، سی این جی مالکان نے سرچارج پر عائد جی ایس ٹی ادا کرنے سے انکار کر دیا تھا، سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ کا اطلاق فوری طور پرکیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  وحیدہ شاہ کا تھپڑ :متاثرہ خواتین نے معاف کردیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker