علاقائی

اسلام آباد: وحیدہ شاہ کا پریذائیڈ نگ آفیسرپرتشدد کی شدید مذمت،مسز فرح خان

اسلام آباد﴿پریس ریلیز﴾: پاکستان مسلم لیگ﴿ق﴾ شعبہ خواتین کے زیر اہتمام اجلاس کا انعقاد کیا گیا ،اجلاس میں ملکی اور بین الاقوامی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔تقریب کی صدارت مرکزی صدر مسز فرخ خان نے کی جبکہ سینئر نائب صدر رفعت سرور، سیکرٹری انفارمیشن فوزیہ ناز،طاہرہ لطیف،جاویدی فاطمہ،نسرین بی بی اور دیگر خواتین کی کثیر تعدادنے بھی شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسز فرخ خان نے افغانستان میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر سخت مذمت کی اور کہا کہ یہ امریکہ اور دوسرے ممالک کے ساتھ تعلقات خراب کرنے کی سازش ہے ،انہوںنے ضمنی الیکشن کے دوران وحیدہ شاہ کا پریزائیڈنگ آفیسر پر بھی تشدد کی مذمت کی اور کہا کہ الیکشن کے دوران پولنگ سٹیشن پر دھاندلی جیسے واقعات پر قابو پانا چاہیئے ،انہوںنے کہا کہ حلقہ این اے 111گجرات میں عمران مسعود کی شکست بھی دھاندلی کا نتیجہ تھی۔اجلاس سے خطاب کے دوران مسز فرخ خان نے شرمین عبید چنائے کی کامیابی کو پورے پاکستان کی خواتین کی کامیابی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ قائداعظم کے ویژن کے مطابق پاکستان صحیح سمت کی طرف اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہے اور پاکستانی خواتین ترقی کی نئی راہیں طے کر رہی ہیں جس پر پوری قوم کو فخر ہے ۔انہوں نے کہا کہ شرمین عبید چنائے نے پوری دنیا میں پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے جس پر مسلم لیگی خواتین انہیں مبارکباد پیش کرتی ہیں۔مسز فر خ خان نے پنجاب میں ڈینگی کے حوالے سے بھی خصوصی تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ ڈینگی نے پھر سے وار شروع کر دیئے ہیں ،اس کے سدباب کے لئے سب سے پہلے تو ٹیسٹ فری ہونا چاہیئے کیونکہ اتنے مہنگے ٹیسٹ غریب عوام کے لئے اور مصیبت کا باعث ہیں ۔اجلاس میں دہشتگردی، بلوچستان میں بگڑتی ہوئی سیاسی صورتحال،مہنگائی ،بے روزگاری ،بجلی ،گیس کی لوڈشیڈنگ اور دیگر کئی عوامل بھی زیر بحث لائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں  ہاولنگر:ضلع بہاولنگر میں 9 سڑکوں کی بحالی و مرمت کے لیے پانچ کروڑ ساٹھ لاکھ چوراسی ہزار کے فنڈز کی منظوری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker