پاکستان

اسلام آباد:مولانافضل الرحمان، قاضی حسین احمد کی ملاقات، ایم ایم اے کی بحالی پربات چیت

اسلام آباد(بیوروچیف) جمیعت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جماعت اسلامی کے سابق امیر قاضی حسین احمد سے ملاقات کی ہے،ملاقات میں متحدہ مجلس عمل کی بحالی پربات  چیت کی گئی۔
اسلام آباد میں قاضی حسین احمد سے ملاقات کے بعد مولانا فضل الرحمان نے میڈیا کوبتایا کہ ایم ایم اے کی بحالی کا جلد امکان ہے،چند امور پر تحفظات ہیں جن کو بات چیت سے ےدور کریں گے، اس حوالے سے  امیر جماعت اسلامی منور حسن سے بھی بات چیت جاری ہے،اس موقع پرقاضی حسین احمد کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی صورتحال اور ملک کو درپیش مسائل تقاضا کرتے ہیں کہ ایم ایم اے تو کیا پوری قوم متحد ہو،،،ان کا کہنا تھا کہ اختلافی معاملات ایم  ایم اے کی بحالی سے پہلے طے کرنا چاہتے ہیں۔۔ تحفظات کے حوالے سے مولانا صاحب جلد منور حسن سے ملاقات کریں گے،ایم ایم اے کی بحالی پر مثبت پیش رفت ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker