پاکستان

اسلام آباد:بیسویں آئینی ترمیم دستور پاکستان کا باقاعدہ حصہ بن گئی، صدر زرداری نے دستخط کردیے

اسلام آباد : صدر آصف علی زرداری نے بیسویں آئینی ترمیم پر دستخط کردیے، جس کے بعد ترمیم دستور پاکستان کا باقاعدہ حصہ بن گئی ہے۔ صدر زرداری کا کہنا ہے کہ بیسویں آئینی ترمیم شفاف انتخابات کی ضامن ہے۔ ترمیم کے دستور کا حصہ بننے کے بعد نامکمل الیکشن کمیشن کے تحت کامیاب اٹھائیس اراکان پارلیمنٹ کی رکنیت بحال ہوگئی ہے۔ یہ ارکان اب دو مارچ کو سینیٹ انتخابات میں حصہ لے سکیں گے۔  سیکرٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد نے سماء کو بتایا کہ ان ارکان کو نئے سرے سے حلف لینے کی ضرورت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker