پاکستان

اسلام آباد:عوام پر اگلے مہينے بجلي گرے گي، بجلی کی قيمت ميں پھر اضافہ

اسلام آباد(ڈیسک رپورٹر) عوام پر اگلے مہينے بجلي گرے گي، نيپرا نے مارچ کے بل ميں انتاليس فيصد اضافي رقم  وصول کرنے کي ہدايت کر دي ، بجلي کي قيمت ميں يہ ريکارڈ اضافہ ہے۔ ہوشيار، خبرداراگلے مہينے بجلي کا بل تقريبا چاليس فيصد زيادہ آئےگا،جي نہيں بجلي کے استعمال ميں احتياط کرکے بھي آپ بچ نہيں سکتے، کيونکہ يہ اضافي رقم تو بھرني پڑے گي پچھلے سال اگست ميں استعمال کي گئي بجلي پر۔۔ بجلي کي قيمت مقررکرنے والے ادارے نيپرا نے اگست دوہزارگيارہ کے ليے  بل انتاليس فيصد بڑھاکربھيجنے کا فيصلہ کيا تھا۔ اس پرلاہور کا ايک صارف ہائي کورٹ پہنچ گيا اوراسٹے آرڈرلے ليا، بلوچستان اورپشاورہائي کورٹ ميں بھي کچھ ايسا ہي معاملہ ہوا،مقدمہ چلتا رہا اورآخرلاہورہائي کورٹ نے فيصلہ ديا کہ تين سوپچاس يونٹ تک استعمال کرنے والے لاہورکے گھريلوصارفين سے اضافي بل نہيں ليا جاسکتا،باقي لوگوں سے وصول کرليا جائے، آج نيپرا نے نوٹيفکيشن جاري کيا ہے کہ بجلي فراہم کرنے والي کمپنياں اپني عدالتوں کے فيصلوں کے مطابق اضافي رقم وصول کرليں۔ اس طرح لاہورکے تين سو پچاس يونٹ سے زيادہ استعمال کرنے والے،باقي پنجاب اورکراچي کے علاوہ سندھ کے تمام صارفين کو اضافي رقم دينا پڑے گي، صارفين نے اگست ميں جتني بجلي استعمال کي ہوگي اس کے ہر يونٹ کو تين اعشاريہ صفرتين سے ضرب کرکے  سولہ فيصد جي ايس ٹي جوڑا جائے گا،يعني سو يونٹ پر  يہ رقم تين سو پچاس روپے سے کچھ زيادہ بنے گي، اسي طرح جس نے دوسو يونٹ استعمال کيے اسے سات سو روپے  سے کچھ زيادہ بھرنا پڑيں گے۔سوال پيدا ہوتا ہے کہ اگست دوہزار گيارہ کے ليے يہ اضافہ کيا کيوں گيا تھا، نيپرا کے مطابق اس مہينے اندازہ تھا کہ فرنس آئل کي قيمت سينتاليس ہزارروپے ميٹرک ٹن ہوگي لیکن یہ اندازے سے کہیں زیادہ بڑھ کر چونسٹھ ہزار ایک سے بیس روپے فی ٹن ہوگئی تھی، عدالتي حکم کي وجہ سے يہ فرق اس وقت تو وصول نہ کيا جاسکاتھا،ليکن وہ مہنگي بجلي جواگست ميں سستي بيچي گئي تھي اس کا حساب مارچ دوہزاربارہ ميں بے باق کرليا جائے گا۔۔۔

یہ بھی پڑھیں  حکومت میں دراڑیں ڈالنے کی خواہش رکھنے والے مایوس ہونگے،چوھدری محمد یٰسین

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker