پاکستان

اسلام آباد:خودکش حملے کا خطرہ،سیکورٹی انتہائی سخت،گاڑی سرکاری عمارت سے ٹکرا سکتی ہے،ایجنسیوں کی رپورٹ

اسلام آباد ﴿نامہ نگار﴾ اسلام آباد میں خودکش حملے کے خطرے کے پیش نظر سیکورٹی انتہائی سخت کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق بدھ کو خفیہ ایجنسیوں کی طرف سے وزارت داخلہ کو بھیجی جانے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد بارود سے بھری گاڑی سرکاری عمارت سے ٹکرا سکتے ہیں جس کے باعث شہر بھر میں سیکورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے۔ اسلام آباد کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے جو شہر میں داخل ہونے والی ہر گاڑی کو مکمل چیک کرنے کے بعد شہر میں داخل ہونے دیا جاتا ہے۔ اسلام آباد کی مختلف شاہراہوں پر ناکوں پر بھی پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے جہاں مشکوک گاڑیوں کی تلاشی لی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker