پاکستان

اسلام آباد:سینیٹ کے نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لی، پی پی پی کے نیئر بخاری بلامقابلہ چیئرمین منتخب

اسلام آباد(بیوروچیف) سینیٹ کے چوّن نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا ہے۔نئے جیالے سینیٹرز نے پرجوش انداز میں زندہ ہے بی بی زندہ ہے کے نعرے اور جیئے بھٹو کے نعرے لگائے ۔۔ ایوان نے نئے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب بھی کر لیا ہے ۔ سینیٹ کے پچاس ارکان آج ریٹائرڈ ہو گئے ہیں۔ نو منتخب چون سینیٹرز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا ہے۔ حکمران جماعت کے نیئر حسین بخاری اور صابر بلوچ کو بلامقابلہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین منتخب کر لیا گیا ہے۔ ایوان بالا کا اجلاس پریزائیڈنگ آفیسر سینیٹر افراسیاب خٹک کی صدارت میں ہوا۔۔ افراسیاب خٹک نے نو منتخب سینیٹرز سے حلف لیا۔ اس دوران جئے بھٹو، زندہ ہے بی بی زندہ ہے، کے نعرے گونجتے رہے۔ نو منتخب سینیٹر شاہی سید نے جئے ولی اور طاہر مشہدی نے جئے الطاف کے نعرے بھی لگائے  جس پر نون لیگ کے ارکان نے اعتراض کیا اور ظفر علی شاہ احتجاجا ایوان سے واک آؤٹ کر گئے۔ پارلیمانی تاریخ میں پہلی بار چاروں صوبوں سے ایک ایک اقلیتی رکن کو بھی سینیٹ میں نمائندگی دی گئی ہے۔ جس سے سینیٹ کے ارکان کی تعداد ایک سو سے بڑھ کر ایک سو چار ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker