شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے بلامقابلہ منتخب ہونے والے سینٹرز کی کامیابی کا نوٹیفیکشن جاری کردیا

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے بلامقابلہ منتخب ہونے والے سینٹرز کی کامیابی کا نوٹیفیکشن جاری کردیا

اسلام آباد (بیوروچیف) الیکشن کمیشن نے سینٹ کے بلامقابلہ منتخب ہونے والے سینٹرز کی کامیابی کا نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری ہونے والے نوٹیفیکشن کے مطابق پنجاب سے ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پر اسحاق ڈار اور اعتزاز احسن۔ خواتین کی مخصوص نشستوں پر نزہت صادق اور خالدہ پروین،اقلیتی نشست پر کامران مائیکل،سندھ سے ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پر فروغ نسیم اور حفیظ شیخ جبکہ اسلام اباد سے مشاہد حیسن سید اور عثمان سیف اللہ سینٹ انتخابات میں بلامقابلہ کامیاب ہوئے ہیں۔  دوسری طرف الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ سینٹ انتخابات کی کوریج پر کوئی پابندی نہیں اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی احکامات جاری کئے گئے ہیں، تاہم اراکین اور امیدواروں کیلئے موبائل اور فوٹو کیمروں پر پابندی کے احکامات جاری کئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  عمران خان لوکل کمیشن کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں چلے گئے