شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / اسلام آباد:سینیٹ انتخاب: نسرین جلیل،ذوالفقار کھوسہ ،ایم حمزہ ،اسلم گل بھی کامیاب

اسلام آباد:سینیٹ انتخاب: نسرین جلیل،ذوالفقار کھوسہ ،ایم حمزہ ،اسلم گل بھی کامیاب

اسلام آباد(بیوروچیف) سینیٹ کے پینتالیس نشستوں پر انتخابات کیلئیپولنگ مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے ، اب تک کی موصولہ اطلاعات کے مطابق فاٹا سے سینٹ کی چار نشستوں سے ہدایت اللہ ، نجم الحسن اور صالح شاہ ہلال الرحمان اورسینیٹر منتخب ہوچکے ہیں، ہلال الرحما ن کوقرعہ اندازی کے ذریعہ منتخب کیا گیا۔سینیٹ الیکشن کے لئے پولنگ متعلقہ صوبائی اسمبلیوں میں اور فاٹا کے ارکان کے لئے پولنگ پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں ہوئی۔ پنجاب کی سات ،سندھ کی دس ،خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی بارہ بارہ نشستوں پر انتخابات ہوئے۔پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ق کے محسن لغاری نے سب سے پہلاووٹ کاسٹ کیا۔سندھ میں سینیٹ کے انتخابات میں ایم کیو ایم کے وزیر برائے صنعت و تجارت روٴف صدیقی نے سب سے پہلا ووٹ ڈالا۔ بلوچستان اسمبلی میں اسپیکر محمد اسلم بھوتانی نے پہلا ووٹ ڈالا۔خیبرپختون خوا اسمبلی میں بھی سینٹ کے انتخابات کے لئے پولنگ ہوئی،جہاں پہلا ووٹ جمعیت علماء اسلام (ف) کے رکن اسمبلی شاہ حسین نے کاسٹ کیا۔پولنگ کا یہ مرحلہ چار بجے تک جاری رہا،اب تک کی موصولہ اطلاعات کے مطابق فاٹا سے ہدایت اللہ ، نجم الحسن اور صالح شاہ اورہلال الرحمان سینیٹر منتخب ہوگئے۔ان کے علاوہ سندھ میں پی پی کے ہری رام کشوری لال اقلیتی نشست پر جبکہ نسرین جلیل اورسحر کامران جنرل نشست پر ، پنجاب سے ایم حمزہ، ذوالفقار کھوسہ،اسلم گل، ظفراللہ خان، ملک محمد رفیق رجوانہ بھی سینیٹر منتخب ہوگئے ہیں

یہ بھی پڑھیں  کالعدم تنظیم جند اللہ نے کراچی میں بس فائرنگ کی ذمہ داری قبول کرلی