پاکستان

اسلام آباد: پاکستانی عوام پر پیٹرول بم گرانےکافیصلہ

اسلام آباد(ڈیسک رپورٹر) پاکستان کے وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا ہے کہ یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا جائے گا۔ وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ یکم فروری سے پیٹرول کی قیمت میں 5 جب کہ ڈیزل ڈھائی روپے فی لیٹر مہنگا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ  میں تیل مہنگا جب کہ روپے کی قدر میں کمی ہوئی ہے  جس کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات  کی قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ رواں  سال کےآغاز میں بھی پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔ جس کے بعد پیٹرول کی قیمت89 روپے، جب کہ ڈیزل98 روپے فی لیٹر ہو گئی تھی۔ واضح رہے کہ یکم فروری کو نئی قیمتوں کے اطلاق کے بعد پیٹرول کی قیمت 91 روپے جب کہ ڈیزل کی قیمت 100 روپے فی ڈیزل ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں  سی این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker