پاکستان

اسلام آباد:پیپلزپارٹی نے فضل الرحمن سے مولانا عبد الغفور حیدر ی کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ بنانے سے معذرت کر لی

اسلام آباد(بیوروچیف ﴾جمعیت علما اسلام ف کے سیکرٹری جنرل مولانا عبد الغفور حیدر ی کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ بنانے کے حوالے سے پیپلزپارٹی نے فی الحال معذرت کر لی تاہم مولانا فضل الرحمن ، ڈپٹی چیئرمین کے عہدے کے لئے صدر زرداری ، وزیراعظم گیلانی اور ق لیگ سے بھی رابطوں میں ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ مولانا فضل الرحمن نے اپنی پارٹی کے سیکرٹری جنرل عبد الغفور حیدر ی کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ بنوانے کیلئے پیپلزپارٹی کی قیادت سے رابطہ کیا تاہم پیپلزپارٹی نے اس پر معذرت کر لی اور ان کاکہنا تھاکہ اس حوالے سے فی الحال کوئی یقین دہانی نہیں کروا سکتے جبکہ دوسری طرف ذرائع کاکہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن ڈپٹی چیئرمین کے عہدے کیلئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے اور پیپلزپارٹی سمیت ق لیگ کی قیادت سے بھی رابطوں میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  طاہرالقادری نفسیاتی مریض اور خود پرستی کا شکار ہوچکے ہیں ، وزیر قانون پنجاب

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker