پاکستان

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے میمو کمیشن کو 2 ماہ کی مہلت دے دی

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) میمو گیٹ اسکینڈل سے متعلق قائم تحقیقات کمیشن کو سپریم کورٹ نے مہلت دیتے مدت میں دو ماہ کی توسیع کردی ہے۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں 9 رکنی بینچ نے کی۔ سماعت شروع ہوئی تو اٹارنی جنرل نے کمیشن کو منصور اعجاز کے تحفظات سے آگاہ کیا۔ سماعت میں چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ منصور اعجاز نے ان کو دو دن قبل خط لکھا ہے اور اسے خفیہ رکھنے کا بولا ہے۔ چیف جسٹس نے مزید کہا کہ ابھی یہ نہیں بتایا جا سکتا کہ خط میں لکھی گئی باتوں میں کس حد تک سچائی ہے۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ کمیشن کا کام ابھی جاری ہے۔ چنانچہ اس مرحلے پر کمیشن کے تحقیقاتی کاموں میں مداخلت نہیں کی جائے گی۔ واضح رہے کہ عدالت عظمیٰ نے میمو گیٹ کے مرکزی کردار منصور اعجاز کو 9 فروری کو پیش ہونے کا کہا تھا۔ سماعت میں اٹارنی جنرل مولوی انوار الحق نے سپریم کورٹ کے توسیع دینے کے فیصلے کی مخالفت نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں  امریکی فضائیہ کے 34 افسران امتحان میں نقل اور معاونت کے الزام میں معطل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker