پاکستان

اسلام آباد: سینٹ:نیئر بخاری اور صابر بلوچ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین بننے کا امکان

اسلام آباد(بیوروچیف) ذرائع کے مطابق ایوان صدر میں پیپلز پارٹی کے اہم رہنماؤں کا اجلاس رات گئے صدر آصف علی زردای کی صدارت میں ہوا، جس میں سینٹ کے موجودہ چیئرمین فاروق ایچ نائیک،سینٹررضا ربانی،وفاقی وزیر مذہبی امورسید خورشید شاہ اور سینٹر اسلام الدین شیخ سمیت دیگر نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں بعض اہم فیصلے کیے گئے ہیں جس کے مطابق سینٹر نیئر بخاری کو چیئرمین سینٹ اور صابر بلوچ کو ڈپٹی چیئرمین بنائے جانے کا امکان ہے۔جبکہ سینٹر اسلام الدین شیخ کو چیف وہپ برقرار رکھے جانے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان ایک برس پہلے کے مقابلے میں کہیں آگے نکل آیا ہے،نوازشریف

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker