پاکستان

اسلام آباد:صدر زرداری سے اسلم رئیسانی اور بلوچستان کے نومنتخب سینیٹرزکی ملاقات

اسلام آباد(بیوروچیف) صدر آصف علی زرداری سے وزیر اعلیٰ نواب اسلم رئیسانی اور بلوچستان سے پیپلز پارٹی کے نو منتخب سینیٹرز نے ملاقات کی ہے جس میں سینیٹ میں ڈپٹی چیئرمین کے عہدے پر نامزدگی کیلئے مشاورت کی گئی۔ایوان صدر اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس کے دوران صدرآصف علی زرداری نے نو منتخب سینیٹر زکو مبارک باد دی ۔ذرائع کے مطابق اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے عہدے پرنامزدگی کیلئے سینیٹرزکی آراء لی گئیں اورصابربلوچ کی نامزدگی پراتفاق کیاگیا۔ادھر صدارتی ترجمان کے بیان کے مطابق صدر زرداری کاکہناتھاکہ نئے سینیٹرز جمہوریت اور جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لئے قانون سازی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  چیف جسٹس ناصرالملک کا قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کی خدمات واپس لینے کا حکم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker