پاکستانتازہ ترین

راولپنڈی : ایک اور طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

راولپنڈی(مانیٹرنگ سیل) ایک اور طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔ راولپنڈی ایئرپورٹ پر جہاز کے ٹائر جام، رن وے بلاک ہونے سے فلائٹ آپریشن تعطل کا شکار رہا۔ کئی پروازوں کا رخ تبدیل کرنا پڑا۔ مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا، وزیراعظم کا جہاز کامرہ لینڈ کرا لیا گیا۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق بینظیر ایئرپورٹ اسلام آباد کے رن وے پر طیارے کے ٹائر جام ہونے کے باعث فلائیٹ آپریشن 30 منٹ تک معطل کردیا گیا۔ ایئرپورٹ آنے والی تمام پروازوں کے رخ موڑ دیئے گئے۔ آپریشن معطل ہونے کے باعث پروازوں کو ری شیڈول کیا گیا جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اس دوران وزیراعظم نوازشریف کے طیارے کو کامرہ لینڈ کرایا گیا تاہم نصف گھنٹے بعد آپریشن بحال ہونےپر وزیراعظم کا طیارہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر اتر گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ڈیرہ مراد جمالی: ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کاعوامی شکایات پر مضر صحت اشیاء خورد نوش کی فروخت پر کارروائی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker