پاکستانتازہ ترین

وفاقی پولیس کی کارروائیوں میں8ملزمان گرفتار، منشیات و ناجائزاسلحہ برآمد، مقدمات درج

islamabadاسلام آباد(بیورو رپورٹ)وفاقی پولیس نے مختلف کارروائیوں میں آٹھ ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے شراب و منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں جبکہ ایس ایس پی اسلام آباد نے کہا ہے کہ اس کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جائے اور تمام ناکہ جات اور پٹرولنگ ڈیوٹی کو مزید سخت کرتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کی کڑی نگرانی کی جائے اور ان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو ریلیف مہیا کیا جا سکے۔پولیس ترجمان کے مطابق تھا نہ کو ہسار پولیس کے خر م شہزاد اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم قاسم سے 2بو تلیں شراب بر آمد کرلی۔ تھا نہ ما ر گلہ پولیس ارشاد علی اے ایس آئی نے دوران گشت مخبر کی اطلا ع پر ملزم آصف مسیح سے 8بو تلیں شراب بر آمد کرلی ۔ تھا نہ تر نو ل پولیس کے محمد اسلم سب انسپکٹر نے دوران گشت ملزم اظہر محمو د سے 125گر ام ہیر وئن بر آمد کرلی ۔ تھا نہ شالیما ر پولیس کے ظل حسین سب انسپکٹر نے دوران گشت مخبر کی اطلا ع پر ملزم ظفر اقبا ل سے 200گر ام چرس بر آمد کرلی ۔ تھا نہ سبز ی منڈ ی پولیس کے محمد شفیع اور محمد اسحا ق اے ایس آئیز نے دوران گشت دو ملزمان ظا ہر خا ن سے پسٹل 30بو رمعہ8 روند اور ملزم شمیر یز احمد کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 13بو تلیں شراب بر آمد کرلی ۔ تھا نہ کورال پولیس کے محمد عبا س سب انسپکٹر معہ پولیس ٹیم نے دوران گشت مخبر کی اطلا ع پر ملزمہ جمیلہ بی ی سے 270گر ام چرس بر آمد کرلی ۔ تھا نہ سہا لہ پولیس کے فر ح حبیب اے ایس آئی نے گرفتار ملزم عقیل احمد کے انکشاف و نشا ندہی پر ریو الو ر 32بو ر بر آمد کرلیا ۔ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج رجسٹر کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلا م آباد بنیامین خان اور ایس ایس پی اسلام آباد یٰسین فاروق نے پولیس افسران و جوانوں کی اچھی کارکردگی کو سراہا ہے

یہ بھی پڑھیں  اسلام آباد:پولیس کی کارروائی 2 ملزمان گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد، مقدمات درج

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker