تازہ ترینعلاقائی

اسلام آباد:تھانہ شہزاد ٹاؤن کی حدود سے نامعلوم نوجوان لڑکی کی نعش برآمد

islamabadاسلام آباد(بیورو رپورٹ)تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس نے نامعلوم نوجوان لڑکی کی نعش برآمدکی ہے جس نے نامعلوم ملزمان نے گولی مارکر قتل کرنے کے بعد پھینک دیا تھا۔پولیس نے نعش کو قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی ہے۔پولیس کے مطابق بدھ کے روز کھنہ پل گرین بلٹ سے ایک نامعلوم لڑکی کی نعش برآمد ہوئی ہے جس کی عمر بظاہر بائیس سے 23سال کے لگ بھگ،جسم دبلا پتلا اورسبز کپڑوں میں ملبوس ہے۔مقتولہ کو نامعلوم ملزمان نے گولی مار کر قتل کر نے کے بعد مذکورہ جگہ پر پھینکنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔پولیس کے مطابق لڑکی کی کوئی شناخت نہیں ہوئی (نام پتہ وغیرہ)اور نہ ہی اس حوالے سے ابھی تک رابطہ کیا گیا ہے۔شہزاد ٹاؤن پولیس نے ورثاء کی تلاش کے لئے 051-9247444فون نمبر اور 0300-5444679موبائل فون نمبر فراہم کیے جن پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  اسلام آباد:پولیس کی کارروائی 2 ملزمان گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد، مقدمات درج

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker