پاکستانتازہ ترین

تھانہ ترنول پولیس نے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ، ملزمان گرفتار

islamabadاسلام آباد(بیوورو رپورٹ) ایس پی جمیل احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ ہفتہ کی صبح تھانہ ترنول کی حدود میں (گاڑی سے 285 کلو گرام ) چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ، ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی جمیل احمد ہاشمی نے ہفتہ کو ریسکیو 15 میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد بنیامین خان کی خصوصی ہدایات پر ایس ایس پی اسلام آباد یاسین فاروق نے ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور سماج دشمن عناصر کی سرکوبی کے لیے داخل و خارجی راستوں پر چیکنگ کی سخت ہدایت جاری کی تھیں ان ہدایات کی روشنی میں اے ایس پی صدر سرکل عامر نیازی کی سربراہی میں ٹیمیں تشکیل دی گئی انہوں نے کہا کہ مخبر خاص کی اطلاع پر تھانہ ترنول کے ایس ایچ او فضل الرحمن کی سربراہی میں ٹیم نے نزد موٹر وے شاہین کے قریب گاڑی نمبر RPT4085 کو روک کر تلاشی لی جس میں سوار ملزمان مختار احمد ولد شیر احمد سکنہ صوابی ، سلمان خان ولد محمد افتخار سکنہ صوابی سوار تھے گاڑی کی تلاشی لینے پر 285 کلو گرام چرس برآمد کی گئی جو کہ گاڑی کے خفیہ خانوں میں رکھی گئی تھی ملزمان کیخلاف تھانہ ترنول میں مقدمہ درج کرکے تفیش شروع کردی ابتدائی تفتیش سے معلو م ہوا ہے کہ ملزمان چرس کی سپلائی کا کام حاجی شیر محد نامی شخص کے کہنے پر کرتے تھے جوکہ ایک بار پہلے بھی چرس لاہور سمگل کرچکے ہیں جبکہ یہ چرس پشاور سے گجرات سمگل کرنی تھی حاجی شیر محمد ملزمان کو سپلائی کرنے کے عوض بیس ، بیس ہزار روپے دینا تھا ایس پی جمیل ہاشمی نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران ہمیں بہت ساری معلومات ملی ہیں ہم جلد مزید ملزمان تک بھی پہنچ جائینگے ۔ ایس پی صدر زون نے بتایا کہ سال 2013ء کے دوران 60 ملزمان گرفتار کئے گئے جن کے قبضہ سے 64پسٹل ، 3بندوقیں ، ایک کلاشنکوف ایک کاربین اور 540 رونڈ برآمد کرلئے اسی طرح رواں سال کے دوران 57 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے 339533 گرام چرس ،6525 گرام افیون ، 3465 گرام ہیروئن 1275گرام کوکین اور 83 بوتلیں شراب برآمد کی گئی ۔ ایس پی صدر جمیل ہاشمی نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پولیس عوام کے جان ومال کا تحفظ پر یقین اور اولین ذمہ داری سمجھتی ہے عوام کا تعاون ہی پولیس کو جرائم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے انہوں نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد بنیامین خان اور ایس ایس پی یاسین فاروق نے پولیس کی کارکردگی پر تعریفی اسناد اور خصوصی انعامات سے نوازا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں  پھولنگر:ٹائیگر فورس نے بلدیہ کے مشینری اور ادارہ کو تباہ و برباد کر دیا،راناعامرنثار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker