تازہ ترینعلاقائی

تھانہ سبزی منڈی کی حدود میں 40 سالہ شخص نے خود کو گولی مارکر خود کشی کرلی

islamabadاسلام آباد(بیورو رپورٹ)تھانہ سبزی منڈی پولیس کے علاقہ میں چالیس سالہ شخص نے مبینہ طور پر خود کو گولی مارکر خود کشی کر لی۔پولیس نے نعش قبضے میں لیکر پمز ہسپتال سے پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ۔معلوم ہوا ہے کہ منگل کی شام تھانہ سبزی منڈی پولیس کے علاقہ آئی ٹین میں واقع ولی کریانہ سٹور کے مالک ملک غلام عباس نے مبینہ طور پر خود کوگولی مار کر خود کشی کی ہے۔پولیس کے مطابق ملک غلام عباس کی دکان سے بارہ بور بندوق بھی برآمد ہوائی ہے جو مرحوم ہمیشہ اپنے ساتھ رکھتا تھا اور مبینہ طور پر اس نے اسی گن سے خودکشی کی ہے۔تاہم پولیس نے اس ضمن میں مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔پولیس نے مزید بتایا کہ نعش کو پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا ہے تاہم ابھی تک ورثاء میں کسی کی طرف سے بھی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی تاہم پولیس نے اس حوالے سے مزید تحقیقات کا آغاز کر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  اسلام آباد:پولیس کی کارروائی 2 ملزمان گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد، مقدمات درج

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker