پاکستانتازہ ترین

15 دن میں چیئرمین ایچ ای سی تعینات کیا جائے، اسلام آبا دہائی کورٹ

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے چیئرمین ایچ ای سی تعیناتی کیس کی سماعت کی۔ عدالتی حکم پر سیکرٹری ایجوکیشن عدالت میں پیش ہوئے۔ سیکرٹری تعلیم نے عدالت کو بتایا کہ وزیر اعظم نے چیئرمین ایچ ای سی کی تعیناتی کے لئے وزارت کی جانب سے بھیجی گئی سمری مسترد کر دی۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دئیے کہ حکومتی یقین دہانی کے باوجود چیئرمین ایچ ای سی کی تعیناتی نہ ہونا عدالتی نظام پر طمانچہ ہے۔مناسب ہو گا حکومت خود 15 دن میں چیئرمین ایچ ای سی تعینات کر دے۔بصورت دیگر وزراء کی لڑائی کا پنڈورا باکس عدالت میں کھلے گا جس سے کئی پردہ نشینوں کے نام سامنے آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  آج سے31 جنوری تک شادی ہالز بند

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker