پاکستانتازہ ترین

اسلام آباد: گھروں کے کمرشل استعمال کے خلاف ٹاسک فورس

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)  وفاقی دارالحکومت میں رہائشی گھروں کے کمرشل استعمال کے خلاف کارروائی کیلئے ٹاسک فورس قائم کر دی گئی ۔ مشیرداخلہ نے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے کاروبار سیل کرنے کا حکم دیدیا ہے وزیراعظم کے مشیر داخلہ رحمان ملک کی سربراہی میں اعلی سطح کے اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے ۔ جس کے بعد مشیر داخلہ نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عامر علی احمد کو ٹاسک فورس کا چیئرمین بنا کر حکم دیا ہے کہ ٹاسک فورس سی ڈی اے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لے اور بغیر اجازت رہائشی گھروں میں گیسٹ ہاؤسز، ہوٹل اور دکانیں بنانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔مشیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ریسٹورنٹس میں شیشہ سموکنگ اور شراب کی فراہمی کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے ۔

یہ بھی پڑھیں  خواجہ سعد رفیق نے این اے 125 میں دوبارہ انتخابات کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker