تازہ ترینعلاقائی

راولپنڈی: سانحہ پشاور نے ساری قوم کو دکھی کردیا ہے، امیر جماعت اسلامی اسلام آباد زبیر فاروق خان

اسلام آباد، راولپنڈی (ڈپٹی بیورو چیف)امیر جماعت اسلامی اسلام آباد زبیر فارو ق خان نے کہا ہے کہ سا نحہ پشاور نے ساری قوم کو دکھی کر دیا ہے معصوم بچوں کی شہادت افسوسناک اور قومی سانحہ ہے اس کی جتنی مذمت کی جا ئے کم ہے اس المنا ک سانحے پر جماعت اسلامی سمیت پوری قوم سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔ اسکول کے معصوم بچوں کو بے دردی سے قتل کر نے والے انتہائی بزدل اور سفاک ہیں معصوم بچوں کو نشانہ بنانے والے مسلمان تو کجا ان کا انسانیت سے بھی کوئی تعلق نہیں ہوسکتا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے سانحہ پشاور کے شہدا سے اظہار یکجہتی کے لیے جماعت اسلامی حلقہ خو اتین اسلام آباد کے احتجاجی مظاہر ے سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔اس مو قع پرجماعت اسلامی اسلام آباد کے نائب امیرمیاں محمد رمضان ،خالد فارو ق نے بھی خطاب کیا جبکہ جماعت اسلامی پنجاب کی نا ظمہ سکینہ شاہد ،ناظمہ اسلام آباد زیبا خالد،سابق سینٹر ڈاکٹر کو ثر فردوس،زبیدہ خاتون ،ضلعی سیکرٹری اطلاعات سعدیہ سیف بھی مو جود تھیں۔زبیر فارو ق خان نے کہا امریکی پالیسیوں میں اسلام اور مسلمانوں کو ہدف بنایا جارہا ہے آج شام ،عراق اورافغانستان سمیت دنیا بھرمیں مسلمانوں کا قتل عام جاری ہے ،امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے پوری دنیا کو بدامنی کی آماجگا ہ بنا دیا ہے ،انہوں نے کہا کہ دنیا امن کی متلاشی ہے ،عالمی قوتیں اپنی پالیسیاں تبدیل کریں اور عالمی امن کے قیام کیلئے اسلام دشمن رویے کو ترک کردیں ۔احتجاجی مظاہر ے سے خطاب کر تے ہو ئے میاں محمد رمضان نے کہا قومی سلامتی پالیسی کو ازسر نو تشکیل دیا جائے ،انہوں نے کہا کہ اہل اقتدار کے ا فسوس اور مذمت کے بیانات کافی نہیں سیاسی قیادت حکومت اور فوج کو جرأت کے ساتھ اپنی بقا اور سلامتی کے مسائل پر ازسر نوغور کرتے ہوئے امریکی اتحاد سے باہر آنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو اجتماعی توبہ کرکے بحیثیت مجموعی اللہ کی فرمانبرداری کے رویے کو اختیار کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button