پاکستانتازہ ترین

پولیو قطرے پلانے والے عملہ پر حملہ بزدلانہ فعل ہے، مصطفےٰ نواز کھوکھر

islamabadاسلام آباد (بیورو رپورٹ) وزیراعظم کے مشیر برائے انسانی حقوق مصطفےٰ نواز کھوکھر نے کراچی اور پشاور میں لیڈیا ہیلتھ ورکرز پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیو کے قطرے پلانے والی لیڈی ہیلتھ ورکرز پر حملہ بزدلانہ فعل ہے اور پاکستان کی عالمی سطح پر بدنام ہورہی ہے ان خیالات کا اظہار میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا تعلق کسی بھی مذہب سے نہیں کیونکہ تمام مذاہب انسانیت سے محبت و اخوت کا درس دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ چند مٹھی بھر بھٹکے ہوئے نوجوان ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہیں اور ملک کی اکثریت پر مسلط نہیں ہوسکتے انہوں نے کہاکہ انہیں یہ معلوم نہیں ان کی ملک دشمن سرگرمیوں سے ملک کو کتنا نقصان ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی کارروائیوں سے عالمی سطح پر ملک کی بہت بدنامی ہورہی ہے اور ہمارے ملک میں کوئی بھی غیر ملکی سرمایہ کار اپنا سرمایہ لگانے کیلئے تیار نہیں ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کو امن و امان کی طرف خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے

یہ بھی پڑھیں  پشین: ملک کی ترقی اورخوشحالی کیلئے نوجوانوں کوآگےآناہوگا ،فرحین چوہدری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker