پاکستانتازہ ترین

اسلام آباد،شاہینوں کا فلائی پاسٹ، فضا اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اٹھی

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے ہیڈ کوارٹرز میں شاہینوں کے فلائی پاسٹ نے شرکا کے دل گرما دیئے اور فضا اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اٹھی۔ پاک فضائیہ کے ہیڈ کوارٹر میں یوم دفاع پاکستان زندہ مجاہدین افلاک کی تقریب میں صدر مملکت ممنون حسین نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے بھی شریک تھے۔ تقریب کے دوران فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا گیا۔ پاک فضائیہ کے مشاق طیارے نے شاندار فلائی پاسٹ کیا، جبکہ معراج طیاروں نے صدر ممنون حسین کو سلامی دی۔ پاک فضائیہ کی شیردل ٹیم نے شاندار فضائی مظاہرہ کرتے ہوئے وفاقی دارالحکومت کی فضاؤں کو دلکش رنگوں سے بھر دیا۔ اس کے علاوہ جے ایف 17تھنڈر طیاروں نے اڑان بھری تو فضا گھن گرج سے گونج اٹھی،جے ایف 17تھنڈر طیاروں نے شاندار فضائی کرتب کا مظاہرہ کرکے شہریوں کو مسحور کیا،جبکہ ایف16طیاروں کے منفرد انداز سے فضا نعرہ تکبر اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔ فلائی پاسٹ میں پاک آرمی کے ہیلی کاپٹرز اور پیراٹروپس نے بھی حصہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں  صدر زرداری سے جنرل خالد شمیم وائیں کی ملاقات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker