پاکستانتازہ ترین

ملک کوبحرانوں سےنکالنے کاواحد راستہ منصفانہ اور شفاف انتخابات ہیں،شاہدہ قدیر

islamabadاسلام آباد(بیورو رپورٹ)مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی نائب صدر بیگم شاہدہ قدیر نے کہاہے کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا واحد راستہ منصفانہ اور شفاف انتخابات ہیں،موجودہ کرپٹ اورنااہل حکمرانوں نے غریب عوام کو بحرانوں سے نکالنے کی بجائے مزید بحرانوں اور مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا ہے،الیکشن سے راہ فرار کیلئے ایک سازش کے تحت حالات خراب کئے جار ہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے شعبہ خواتین اسلام آباد کے زیر اہتمام پارٹی قائد میاں نوازشریف کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔نائب صدر اسلام آباد بیگم شاہدہ قدیر کے زیر صدارت تقریب میں نوازشریف کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا ۔ بیگم شاہدہ قدیر نے اپنے خطاب میں کہاکہ نوازشریف اس ملک کے واحد لیڈر ہیں جو اس قوم کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں، موجودہ کرپٹ اورنااہل حکمرانوں نے غریب عوام کو بحرانوں سے نکالنے کی بجائے مزید بحرانوں اور مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا ہے،دہشت گردی ،قتل وغارت ،کرپشن ،مہنگائی ،بے روزگاری جیسی لعنت نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے اب تو حکومتی وزراء بھی دہشت گردی کے ہاتھوں محفوظ نہیں ہیں، الیکشن سے راہ فرار کیلئے ایک سازش کے تحت حالات خراب کئے جار ہے ہیں۔ بیگم شاہدہ قدیر نے کہاکہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا واحد راستہ منصفانہ اور شفاف انتخابات ہیں،پنجاب حکومت توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے بین الاقوامی معاہدے کئے ،پنجاب کو عالمی اداروں نے دیگر صوبائی حکومتوں سے بہتر اور شفاف قراردیاہے، جس کا کریڈٹ پنجاب کے وزیراعلیٰ شہبازشریف کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ نوازشریف اور مسلم لیگ(ن) کی مقبولیت کا نتیجہ ہے کہ ضمنی انتخابات میں بھی کلین سویپ کیا

یہ بھی پڑھیں  ریڈیوآواز ایف ایم 105ساہیوال پر محفل نعت بسلسلہ شب برات کا انعقاد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker