تازہ ترینعلاقائی

لوک ورثہ شکرپڑیاں میں کل سے تین روز جشن بہاراں میلےکاآغازہوگا

islamabadاسلام آباد (بیورو رپورٹ) لوک ورثہ شکرپڑیاں اسلام آباد میں آج بروز اتوار سے تین روزہ جشن بہاراں میلے کا آغاز ہوگا یہ میلہ وزارت قومی ورثہ و یکجہتی‘ پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس اور لوک ورثہ کے باہمی اشتراک سے منعقد کیا جارہا ہے میلے کا باقاعدہ آغاز وفاقی وزیر ثمینہ خالد گھرکی آج صبح گیارہ بجے کریں گی تین روزہ جاری میلے میں ملک بھر سے دستکار ‘ فنکاروں کے علاوہ علاقائی ڈانس گروپس شرکت کریں گے اس کے علاوہ علاقائی کھانوں کے مختلف اسٹالز بھی لگائے جائیں گے میلہ میں خاص طور پر پتنگ بازی کا بھی اہتمام رکھا گیا ہے جس کے لئے ملک بھرسے پتنگ بنانے اور اڑانے کے ماہرین اور شائقین کوخصوصی طور پر شرکت کی دعوت دی گئی ہے جو بہار کی آمد پر اس خوبصورت اور خوشگوار موسم میں اس قدیم فن اور ثقافتی کھیل کا مظاہرہ کرکے شہریوں کو بھرپور تفریح پہنچائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  زبانی نہیں حقیقی اتحاد کی ضرورت

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker