پاکستانتازہ ترین

وزراء نے چارج سنبھال لئے ،غفلت کوتاہی اورکرپشن برداشت نہ کرنے کاعزم

islamabadاسلام آباد(بیورو رپورٹ)ملک میں بننے والی نئی کابینہ کے اکثروزراء نے ہفتہ کواپنی وزارتوں کاچارج سنبھال کرکام شروع کردیااورانہوں نے عملہ سے مختلف متعلقہ امورپربریفنگ لینے کے بعدضروری ہدایات جاری کیں ۔ان وزراء میں ایک قدرمشترک دیکھی گئی کہ تقریباًتمام وزارء نے اپنے عملے سے ابتدائی گفت وشنیدمیں وزیراعظم نوازشریف کی ہدایت کے مطابق واضح طورپریہ بات کہی کہ کوئی غفلت ،کوتاہی اورکرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی جبکہ کئی وزراء نے مختلف امورپررپورٹس بھی طلب کرلیں ۔اطلاعات کے مطابق وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے امن وامان کے حوالے سے اسلام آبادکومثالی شہربنانے کاعزم ظاہرکرتے ہوئے حکام سے اس حوالے سے تجاویزطلب کرلیں ۔وزیرمملکت برائے ہاؤسنگ وتعمیرات بیرسٹرعثمان ابراہیم نے سرکاری گھروں کی سروے رپورٹ پیش کرنے کاحکم دیا۔وفاقی وزیرپانی وبجلی خواجہ آصف نے توانائی کے بحران پرقابوپانے کے حوالے سے اجلاس میں مختلف بجلی کی تقسیمیکمپنیوں کی کارکردگی کے بارے میں رپورٹ طلب کرلی ۔وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے 12جون کوبجٹ پیش کرنے کااعلان کردیاجس سے ان کے عملے نے اس حوالے سے تیاریاں شروع کردیں ۔وزیرپٹرولیم وقدرتی وسائل شاہدخاقان عباسی نے پٹرولیم مصنوعات کے ذخائرکے بارے میں رپورٹ طلب کرلی جس کی روشنی میں ذخائرکے حصول کی منصوبہ بندی کی جائیگی ۔دفاعی پیداوارکے وزیرراناتنویرحسین کوعملہ نے ملکی دفاعی برآمدات کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیاجس پرانہوں نے اطمینان کااظہارکرتے ہوئے ان برآمدات کومزیدبڑھانے کیلئے تجاویزطلب کرلیں ۔امورکشمیروبلتستان کے بارے وزیربرجیس طاہرنے مسئلہ کشمیرکوکشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرنے کے عزم کااعادہ کرتے ہوئے اس حوالے سے تجاویزمانگ لی ہیں ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے جنہیں وزیرمملکت کادرجہ دیاگیاہے اپنے چارج کے پہلے روزہی امریکی ناظم الامورکوطلب کرکے ڈرون حملوں پراحتجاج کیااوریہ احتجاج وزیراعظم محمدنوازشریف کی ہدایت پرکیاگیااس طرح اسے وجودمیں آنے والی حکومت کاپہلے ہی روزایک بڑاکارنامہ قراردیاجاسکتاہے

یہ بھی پڑھیں  سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل(ر)آصف یاسین سے آسٹریلوی نائب وزیرخارجہ پال گریگسن کی ملاقات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker