تازہ ترینعلاقائی

ویمن چیمبر اسلام آباد میں دو روزہ نمائش منعقد کر ے گا

islamabadاسلام آباد (بیورو رپورٹ) اسلام آباد ویمن چیمبر کی نمائشوں سے متعلق قائمہ کمیٹی کی سربراہ نائمہ انصاری نے کہا ہے کہ اکیس اور بائیس جون کو بلیو ایریا اسلام آباد کے ایک ہوٹل میں لائف سٹائل ایکسپو منعقد کیا جا رہا ہے جس میں ملک بھر سے خواتین شرکت کررہی ہیں۔کاروباری خواتین سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یہ ایکسپو ہر سال منعقد کیا جاتا ہے جس کا مقصد ان خواتین کو کاروبار بڑھانے کا موقع فراہم کرنا ہے جوگھر سے کام کرتی ہیں کیونکہ انکی مالی حالت دکان خریدنے کی اجازت نہیں دیتے۔یہ نمائش سیکھنے،سکھانے، شاپنگ، تفریح اور تجربہ حاصل کرنے کا سنہرا موقع ہو گاجس میں ہاتھ سے تیارکردہ ملبوسات، فن پارے، سجاوٹ کا سامان، جیم اینڈ جیولری، فرنیچر اور دیگر اشیاء رکھی جا رہی نائمہ انصاری نے کہا کہ ہم نے خواتین کو بااختیار بنانے کے مختلف منصوبوں پر کام کر رہے ہیں اور اس سلسلہ میں حکومت کو آگے آنے کی ضرورت ہے۔اسلام آبادویمن چیمبر کی بانی صدرثمینہ فاضل نے کہا کہ ہم نے پندرہ بیوٹیشنز کے ایک گروپ کو استنبول میں منعقدہ نمائش بیوٹی یوریشیاء میں شرکت کے لئے بھیجا ہے جس میں شرکت سے انکے تجربہ، استعداداور تعلقات میں اضافہ ہوا ہے۔ا

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ :ملکی مسائل کاحل آزاد اور غیرجانبدار میڈیا میں ہے . میاں محمد منیر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker