تازہ ترینعلاقائی

اسلام آباد:چوہدری خورشید کی سابق وفاقی وزیرملک حاکمین سےملاقات

اسلام آباد(محمد بلال احمد بٹ)پیپلز یوتھ آرگنائز یشن اسلام آباد سٹی کے نائب صدر چوہدری خورشید نے پیپلز پارٹی کے  مرکزی راہنما اور سابق وفاقی وزیر ملک حاکمین سے اسلام آباد کلب میں ملاقات کی ۔ملاقات میں ملکی اور سیاسی امور پر بات ہوئی ۔ملک حاکمین نے کہا کہ پیپلز یوتھ پارٹی کا ہراول دستہ ہے ۔نوجوان پیپلز پارٹی کے سیاسی وجود میں روح کی حیثیت رکھتے ہیں ۔پیپلز یوتھ قومی انتخابات کی تیاریاں شروع کردے ۔اس موقع پر چوہدری خورشید نے کہا کہ پیپلز یوتھ اسلام آباد سٹی کی قیادت منظم لائحہ عمل اور قابل عمل سیاسی حکمت عملی کے ذریعے اسلام آباد کے دونوں حلقوں میں فیصلہ کن کردار ادا کرے گی ۔ہم سیکٹر وائز ، زونل وائز تنظیمیں بنا رہے ہیں ۔جلد نچلی سطح سے ملک کو قیادت دیں گے ۔ملک حاکمین نے چوہدری خورشید کو پیپلز یوتھ آرگنائز یشن کی ذمہ داری سنھبالنے پر مبارکباد دی ۔اور کہا کہ چوہدری خورشید کی صلاحیتوں سے پارٹی کو فائدہ ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں  صولت مرزا کے اہل خانہ کو سیکیورٹی فراہم کردی گئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker