پاکستانتازہ ترین

اسلام آباد اور راولپنڈی میں آپریشن، 26 افراد گرفتار

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) قانون نافز کرنے والے اداروں کے اسلام آباد اور راولپنڈی میں سرچ آپریشن کے دوران 26 مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت میں پولیس نے سیکٹرجی7میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 21مشکوک افراد گرفتار کرلئے ہیں ۔ پولیس کے مطابق آپریشن کےدوران100سےزائدگھروں کی تلاشی لی گئی، سرچ آپریشن میں30بورپستول،روند اور12بورگن برآمد کئے گئے۔ راولپنڈی میں بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سول لائنز کے علاقوں میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کیا، آپریشن کےدوران5مشکوک افراد گرفتار کیے گئے۔ پولیس کے مطابق آپریشن جھنڈا چیچی اورملحقہ علاقوں میں کیاگیا، آپریشن کےدوران247گھروں کےکوائف چیک کیےگئے جبکہ1067افراد کی بائیومیٹرک تصدیق بھی کی گئی

یہ بھی پڑھیں  پاکستان کی فضائی حدود سے نیٹو سپلائی جاری ہے،کیمرون منٹر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker