پاکستانتازہ ترین

اسلام آباد:’’زبردستی مذہب کی تبدیلی‘‘ کے حوالے سے سیمینار

اسلام آباد﴿پ ر﴾وفاقی وزیر مملکت برائے قومی ہم آہنگی اور پاکستان مسلم لیگ مینارٹی ونگ کے صدر اکرم مسیح گِل نے’’زبردستی مذہب کی تبدیلی‘‘ کے حوالے سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آئین کے مطابق اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کر رہی ہے اور دستور پاکستان اقلیتوں کے لئے آزادی سے اپنے مذہب پر چلنے اور اپنی تہذیبوں کی ترقی اور اقلیتوں کی قانونی مفادات کی حفاظت کرنے کی تاکید کرتا ہے ۔ اس ساتھ ساتھ حکومت بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے ویژن کے مطابق تمام اقلیتوں کا تحفظ یقینی بنا رہی ہے ۔اکرم مسیح گِل نے کہا کہ دنیا کا کوئی مذہب اس بات کی اجاز ت نہیں دیتا کہ کوئی فرد کسی کو زبردستی مذہب کی تبدیلی پر مجبور کرے ،انہوںنے کہا کہ سیمینار کے شرکائ کی سفارشات اور زبردستی مذہب کی تبدیلی کے مسئلے کو قومی کمیشن اقلیتی امور میں بھی لے کر جائیں گے اور اس کی بنیاد پر وفاقی وزارت ِقانون،اسلامی نظریاتی کونسل ،ممبران پارلیمنٹ اور تمام Stakeholdersسے مشاورت کے بعد زبردستی مذہب کی تبدیلی کو روکنے کے لئے لائحہ عمل تیار کیا جائے گا ۔ سیمینار سے ڈاکٹر پال بھٹی،ڈاکٹر مہیش کمار ملہانی،ڈاکٹر لال چند،ڈاکٹراریش کمار،منوھر لال،امیش لال،حافظ حسین احمد،مولانا محمد حسین اکبر،محترمہ سمعیہ راحیل قاضی،مولانا روح اللہ مدنی،راجہ تری دیورائے،بہرام ڈی آواری،بشپ ہمفری پیٹر،بشپ عرفان جمیل، بشپ لعفن انتھنی،بمپن داس تنوالی ودیگر مقررین نے بھی اظہار خیال کیا جبکہ سیمینار کا انعقاد وزارت برائے قومی ہم آہنگی نے کیا ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button