پاکستانتازہ ترین

میدانی علاقوں میں گرمی، لاہور اور گردونواح میں ہلکی بارش

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل) اسلام آباد میں رات گئے تیز ہوائیں چلیں جبکہ لاہور اور گردونواح میں ہلکی بارش نے گرمی کی شدت کچھ کم کردی۔ تاہم ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی لہر بدستور برقرار ہے۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت موہنجوداڑو اور لاڑکانہ میں پچاس سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے آج کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی پنجاب اور خیبرپختونخوا میں آندھی اور بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ جس سے جنوبی علاقوں میں بھی کل سے گرمی کی شدت میں کمی کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور شدید گرم رہا۔ تاہم کشمیر ، مالاکنڈ ڈویژن میں بارش بھی ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش کالام میں چار ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ سندھ کے میدانی علاقوں، جنوب پنجاب میں سورج سوا نیزے پر رہا۔ بھکر،روہڑی سکھر میں درجہ حرارت انچاس سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔ سرگودھا ، دادو، پڈعیدن میں اڑتالیس، ملتان، سبی، ڈی جی خان، بہاولپور سمیت پنجاب کے متعدد علاقوں میں درجہ حرارت پینتالیس سینٹی گریڈ سے زائد رہا۔ وفاقی دارالحکومت میں بھی درجہ حرارت بیالیس سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button