پاکستانتازہ ترین

اسلام آباد : دہشت گردی کا خدشہ، نیا سیکورٹی پلان تشکیل

اسلام آباد(بیوروچیف)دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر جڑواں شہروں میں نیا نظرثانی سیکورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا ہے۔ خفیہ اداروں کی جانب سے جڑواں شہروں کی پولیس کو اطلاعات دی گئی ہیں کہ کالعدم تحریک طالبان کے دہشت گرد جڑواں شہروں میں دہشت گردی کی کارروائی کرسکتے ہیں۔ ان اطلاعات کی روشنی میں پولیس کو سیکورٹی مسلسل ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پولیس نے دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے کے لیے سیکورٹی پلان میں نظرثانی کرکے تمام اہم تنصیبات ، اہم مقامات ، مساجد ، پرہجوم مقامات اور اہم شخصیات کی سیکورٹی میں اضافہ کردیا ہے جبکہ شہر کے تمام داخلی اور خارجہ راستوں پر سخت چیکنگ شروع کردی گئی ہے۔ دوسری جانب دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر اسلام آباد کے تھانہ شالیمار اور مارگلہ کے علاقوں میں سرچ آپریشن کر کے اکیاون مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیاہے۔ پولیس نے سیکٹر جی نائن ، جی ٹین ، ایف ٹین ، ایف الیون اور ملحقہ کچی بستیوں میں سرچ آپریشن کے دوران مختلف گھروں میں پوچھ گچھ کی اور کرائے پر رہائش پذیر افراد کے کوائف حاصل کئے۔ اس دوران اکیاون مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا گیا جہاں ان سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ وفاقی پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر سیکورٹی مسلسل ہائی الرٹ رکھی جائے اور اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں بھی سرچ آپریشن کیا جائے جبکہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھی سیکورٹی سخت کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ:قتل میں ملوث دو ملزمان کو سزائے موت 2،2لاکھ رو پے جرمانہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker