پاکستانتازہ ترین

اسلام آباد،مظاہرین ریڈ زون میں داخل، مظاہرین پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے شیلنگ

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)ملک بھر میں عشق رسول کے سلسلے مظاہرین اور احتجاج جاری ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں ریڈ زون کا علاقہ میدان جنگ بنا ہوا ہے جہاں مشتعل مظاہرین نے روڈ پر کھڑا کنٹینر تک الٹ دیا۔ مختلف جھڑپوں اور مظاہروں میں متعدد پولیس اہل کار اور مظاہرین زخمی ہوئے۔ مظاہرین کا ٹارگٹ تھا ڈپلومیٹک انکلیو جہاں امریکا اور دیگر ممالک کے سفارت خانے موجود ہیں۔ اسلام آباد انتظامیہ نے انہیں روکنے کیلئے ریڈ زون کی شاہراہوں پر کنٹینرز اور دیگر رکاوٹیں کھڑی کر دیں۔ مظاہرین نے ان رکاوٹوں کو عبور کرکے ڈپلومیٹک انکلیو جانے کی کوشش کی تو پولیس کے ساتھ تصادم میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شدید شیلنگ کی اور بپھرے جلوس کے شرکاء نے جوابی پتھراؤ سے پولیس کی خدمت کی۔ پولیس نے مظاہرین پر ربر کی گولیاں بھی چلائیں اور کئی افراد کو حراست میں لے لیا۔ مشتعل مظاہرین نے پولیس اور رینجرز کی 2 چوکیاں اور 8 موٹر سائیکلیں نذر آتش کردیں جب کہ فائیو اسٹار ہوٹل میں کھڑی کئی گاڑیوں کو نقصان بھی پہنچایا۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج کی تقریب

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker