اسلام آباد (بیورو رپورٹ)اسلام آباد میں فرانس، برطانیہ اور آسٹریلیا کے سفارت خانوں کو لفافوں میں بند سیاہ سفوف اور خط ملے ہیں، جن میں افغانستان کو نیٹو سپلائی کھولنے سے متعلق دھمکی آمیز تحریر ہے۔ لکھا گیا ہے کہ یہ سفوف زہر کا نمونہ ہے۔ نامعلوم جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ زہر اس غذائی سامان میں ملا دیا جائے گا جسے پاکستان اپنی سرزمین سے گذر کر افغانستان میں نیٹو کے دستوں کے لیے جانے کی اجازت دے گا۔ ایک سفارت خانے کے ترجمان نے کہا کہ ممکن ہے سرمہر لفافوں مین یہ سفوف سفارت خانے کے اہلکاروں کو مارنے کی خاطر بھیجا گیا ہو۔ امکان ہے کہ اسلام آباد میں دوسرے سفارتخانوں کو بھی ایسے ہی خطوط موصول ہوں۔
You must be logged in to post a comment.