پاکستان

سعودی شہری پرپولیس تشدد،سیکر ٹری دفاع نے نوٹس لے لیا

اسلام آباد(بیوروچیف) سیکریٹری دفاع نرگس سیٹھی نے سعودی شہری پر پولیس تشدد کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی ائرپورٹ سیکیورٹی فورس سے چوبیس گھنٹے کے اندر رپورٹ طلب کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ائرپورٹ پر ایک سعودی شہری اور اس کے اہلخانہ کی کسی معاملے پر ائرپورٹ پر موجود عملے سے تلخ کلامی ہوگئی جس کے بعد موقع پر موجود پولیس نے سعودی شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ زخمی سعودی شہری کو فوری طور پر راولپنڈی کے بے نظیر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اطلاع ملنے پر اسلام آباد میں تعینات سعودی سفارت کار سعودی شہری کی عیادت کے لیے اسپتال پہنچ گئے۔ دوسری جانب سیکریٹری دفاع نرگس سیٹھی نے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی ائرپورٹ سیکیورٹی فورس سے چوبیس گھنٹے کے اندر واقعہ کی مکمل رپورٹ طلب کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button