پاکستانتازہ ترین

اسلام آباد،6 ملزمان گرفتار 10بو تلیں شراب ، 2پسٹل بر آمد

اسلام آباد﴿بیورو رپورٹ﴾وفا قی پولیس نے6 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 10بو تلیں شراب ، 2پسٹل بر آمد کرکے ملزمان کے خلا ف مقدما ت درج کر لئے ہیں۔سی آئی اے پولیس نے دوران گشت ملزم اسرار اور ارشدمحمو د سے2 پسٹل 30بو ر معہ7روند بر آمد کرلیے ۔جبکہ محمد علی سب انسپکٹر نے ملزم شکیل کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 95گر ام چرس بر آمد کرلی ۔ تھا نہ ویمن پولیس کے کی ایس ایچ او اے ایس آئی صدف بشارت معہ پولیس ٹیم نے دوران گشت2 ملزمان انور مسیح اور کا شف سے4بو تلیں شراب بر آمد کرلی ۔تھا نہ شالیما ر پولیس کے جا وید اقبا ل اے ایس آئی نے ملزم بشارت کے قبضہ سے کا ر نمبر LZO-1722قبضہ پولیس میں لے کر لیبا ر ٹر ی کرائی جو ٹمپر ڈ پائی گئی اور شیخو پو ر ہ سے چوری شدہ پا ئی گئی ۔جبکہ سلیم رضا اے ایس آئی نے مخبر کی اطلا ع پر کا ر نمبر LY-57کو ر وکا ملزم کا ر چھو ڑ کر فرار ہو گیا دوران تلاشی کا ر میں سے 6بو تلیں شراب کی بر آمد ہو ئی ۔ تھا نہ بہا ر ہ کہو پولیس کے امیر سجا د اے ایس آئی نے چوری کی واردات میں ملو ث ملزم عمر دراز کو گرفتار کر لیا ۔ ملزمان کے خلا ف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج رجسٹر کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑا:کالجزمیں ہفتہ صفائی منانے سے طلبہ میں ماحول کو صاف رکھنےکی اہمیت اجاگرہوگی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker