پاکستانتازہ ترین

مسلم کالونی بری امام کو ماڈل ولیج کا درجہ دیا جائے۔ مسزسلطان گل

اسلام آباد﴿پ ر﴾ پاکستان مسلم لیگ﴿ق﴾ کی مرکزی نائب صدر مسز سلطان گل نے کہا کہ مسلم کالونی بری امام کو ماڈل ولیج کا درجہ دیا جائے ،جس طرح پاکستان مسلم لیگ کے سابقہ دور حکومت میں سید پور کو ماڈل ولیج کا درجہ دلوایا اسی طرح مسلم کالونی بری امام کو بھی ماڈل ولیج بنوایا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز مسلم لیگ ہائوس میں مسلم کالونی بری امام سے آئے ہوئے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ کے سینئر نائب صدر سید فقیر حسین بخاری بھی موجود تھے۔ وفد کی قیادت چوہدری شفیع کر رہے تھے جبکہ چوہدری محمد اسلم، سمند حیات خان ، ابراہیم حیدری،محمد اکرم،قریشی،سائیں خان، محمد منظور، چوہدری شجاع،راجہ کبیر،ساجد علی، وارث خان اور دیگر بھی شامل تھے۔وفد نے مسز سلطان گل کو بستی کے مسائل سے آگاہ کیا ،مسز سلطان گل نے وفد کومسلم لیگی قیادت کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ ان کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کئے جائیں گے اس سے پہلے بھی مسلم لیگ ہی کے دور حکومت میں بری امام میں بجلی فراہم کی گئی ۔انہوںنے کہا کہ حکومت میں آکر ذاتی مفاد کو پس پشت ڈال کر عوام کے لئے کام کرنا ہے ہماری ایک کارکن شہناز کوثر نے چیچہ وطنی میں ریلوے بستیاں گرانے کے خلاف پولیس مقابلہ کر کے ان بستیوں کو بچایاانشا ئ اللہ ہم عوامی نمائندے بن کر ابھریں گے ۔ اس موقع پر سید فقیر حسین بخاری نے کہا کہ ہماری جماعت نے ہمیشہ غریب آدمی کا ساتھ دیا اور ہمیشہ عوامی حقوق کے لئے جنگ لڑی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker