پاکستانتازہ ترین

اسلام آباد کے ہوائی جہازوں کے رن وے پر بارش کا پانی کھڑا ہونے کے باعث جہازوں کی لینڈنگ میں سخت مشکلات

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) اسلام آباد کے ہوائی جہازوں کے رن وے پر بارش کا پانی کھڑا ہونے کے باعث جہازوں کی لینڈنگ میں سخت مشکلات ‘ وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ کامران مائیکل نے واقعے کا ایکشن لیتے ہوئے پی آئی اے حکام کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے‘ پی آئی اے کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ تین روز سے ہونے والی بارشوں کے باعث پی آئی اے کے جہازوں کے رن وے پر پانی کھڑا ہوگیا ہے۔ جس کے باعث جگہ جگہ گڑھے پڑ گئے ہیں رن وے پر جو پانی کھڑا ہے اس کی وجہ سے جہازوں کو لینڈنگ کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ جس کا وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ کامران مائیکل نے سخت ایکشن لیا ہے اور اس دورانیہ میں ملکی اور بین الاقوامی پروازیں جنہیں منسوخ کیا گیا ہے اس کی تفصیلات بھی مانگی ہیں۔ رن وے پر پانی کھڑا ہونے کے باعث پی آئی اے اور حکومت کو کروڑوں روپے کی آمدنی میں خسارے کا نقصان اٹھانا پڑا ہے ۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ تین روز میں درجنوں پروازیں معطل کی گئی ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker