علاقائی

پاکستان انجینئرنگ کونسل کے وفد کا اسلامی یونیورسٹی کا دورہ

اسلام آباد ﴿  بیورو رپورٹ﴾پاکستان انجینرنگ کونسل کی دو رکنی ٹیم نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی، اسلام آباد کا دورہ کر کے بی ایس مکینیکل انجینئرنگ پروگرام کا جائزہ لیا ۔ اس دورے کے دوران پاکستان انجینئرنگ کونسل ، کنوینئر اور ماہر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر انجم خالد اور انجینئر اوصاف محمد ملک نے یونیورسٹی کے ریکٹر پروفیسر فتح محمد ملک سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں ریکٹر فتح محمد ملک نے انجینئر کونسل کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ انجینرنگ کونسل کی رہنمائی سے یونیورسٹی میں انجینرنگ پروگراموں میں بہت بہتری آرہی ہے اور اس اُمید کا اظہار کیا کہ انجینرنگ کونسل یونیورسٹی کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھے گی ۔ پاکستان انجینئرنگ کونسل کنوینئر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر انجم خالد نے اسلامی یونیورسٹی کے مکینیکل انجینئرنگ پروگرام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انجینئرنگ کونسل اسلامی یونیورسٹی کے انجینئرنگ پروگراموں میں اپنا بھرپور تعاون جاری رکھے گی۔ بعد ازاں یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف مکینیکل انجینرنگ ، فیکلٹی آف انجینئرنگ کے چیئر مین غلام یاسین چوہان نے پاکستان انجینئرنگ کونسل کی ٹیم کو انجینئرنگ پروگراموں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور پاکستان انجینرنگ کونسل کے وفد کو ڈیپارٹمنٹ آف مکینیکل انجینئرنگ اور اقرائ کالج فار ٹیکنیکل ایجوکیشن کی لیباٹریوں اور سنٹرل لائبریری کا دورہ کروایا ۔ وفد نے مکینیکل انجینرنگ پروگرام کے اساتذہ اور طلبہ سے بھی ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker