تازہ ترینعلاقائی

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورکے طلبہ وطالبات میں اس سال وظائف تقسیم کیےجائیں گے

بہاولپور(بیو رو چیف) اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے 400سے زائد طلبہ وطالبات میں اس سال ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سےHEC Need Based Scholarship Programکے تحت 4کروڑ روپے سے زائد مالیت کے وظائف تقسیم کیے جا رہے ہیں۔وظائف حاصل کرنے والے مستحق اور میرٹ پرمنتخب ہونے والے طلبہ وطالبات کا تعلق بہاولپوراور بہاولنگر ورحیم یار خان کے کیمپسز سے ہے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے جنوبی پنجاب اور دور دراز کے پسماندہ خطوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ وطالبات کو ترجیحی بنیاد پر یہ وظائف عطا کیے ہیں۔پروفیسر ڈاکٹر محمدمختار وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی خصوصی ہدایت پر اِن وظائف کی فراہمی کے عمل کو شفاف اور میرٹ پر مبنی بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے جن میں سینئر فیکلٹی ممبران اور بہاول پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے نمائندے کی طلبہ وطالبات کے انتخاب کے عمل میں موجودگی کو لازمی بنایا گیا۔ان وظائف کے لیے انڈر گریجویٹ ، گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کلاسوں سے تعلق رکھنے والے ساڑھے سات سو سے زائد طلبہ وطالبات نے درخواست دی تھی ۔ طلبہ وطالبات کے میرٹ پر انتخاب کے لیے بغدادالجدید کے مرکزی آڈیٹوریم میں دو دن تک خصوصی انٹرویو منعقد کیے گئے اور طلباء کے کوائف کی مکمل چھان بین کی گئی۔اس موقع پر وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر محمد مختار نے بھی خصوصی شرکت کی جبکہ سینئر اساتذہ بھی تمام تر وقت موجود رہے۔اِسی طرح بہاولپور چیمبر آف کامرس کے نمائندے اور شمیم گروپ آف انڈسٹری کے ڈائریکٹر رانا محمد خالد نے بھی تمام طلبہ وطالبات کے انٹرویوز لیے ۔ جبکہ ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان اسلام آباد سے آئی ہوئی خصوصی ٹیم میں پروگرام کوآرڈنیٹر مراد شعیب خان اورفوکل پرسن ہاجرہ سہیل شامل تھیں۔ بہاول پور کے سماجی اور تعلیمی حلقوں نے ہائر ایجوکیشن کمیشن آ ف پاکستان کی جانب سے ان وظائف کی فراہمی اور پروفیسر ڈاکٹر محمد مختار کی جانب سے تمام ترعمل کو انتہائی شفاف بنانے پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے خصوصی شکریہ ادا کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ حکومت اِسی طرح مقامی ذہین اور قابل طلباء کی حوصلہ افزائی اور سرپرستی جاری رکھے گی۔

یہ بھی پڑھیں  کراچی کے مسائل کی نِگبان جماعت اسلامی!

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker