سیاچن : گیاری جانے والا سی ون تھرٹی طیارہ موسم کی خرابی کے باعث اسکردو میں لینڈ نہ کر سکا اور واپس اسلام آباد پہنچ گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ریسکیو آپریشن میں سب سے بڑا چیلنج موسم ہے، سرنگ کھودنے کیلئے کنٹرولڈ دھماکے کئے جارہے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل اطہر عباس کے ہمراہ میڈیا ٹیم سیاچن جا رہی تھی تاہم خراب موسم کے باعث طیارہ اسکردو میں لینڈ نہ کر سکا اور باحفاظت واپس اسلام آباد آ گیا ہے دھر میڈیا کو جاری بیان میں آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سخت موسمی حالات کے باوجود فوجی جوان ریسکیو آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں اور انہیں چین، ناروے، جرمنی اور سوئٹزر لینڈ کی ٹیموں کی طرف سے ماہرانہ معاونت مل رہی ہے۔ تودہ گرنے والے تین دیگر مقامات پر مشینوں سے کھدائی جاری ہے، تودہ گرنے سے بند ہونے والی آبی گزر گاہ کو بحال کرنے پر بھی کام جاری ہے۔ رائع کے مطابق آٹھ رکنی امریکی ماہرین کی ٹیم چکلالہ ائیر بیس پر گیاری جانے کی منتظر ہے، تاہم موسم کی خرابی کے باعث وہ نہیں جا سکی۔
You must be logged in to post a comment.