پاکستانتازہ ترین

آرمی چیف نے بھارتی ہم منصب سے کبھی رابطہ نہیں کیا، آئی ایس پی آر

راولپنڈی( پاک نیوز ) ترجمان پاک فوج نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے بھارتی ہم منصب سے رابطوں کی خبر کوجھوٹ اور من گھڑت قرار دے دیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوےئٹر پر اپنے پیغا م میں کہا کہ آرمی چیف نے بھارتی ہم منصب سے رابطے کی کبھی کوشش نہیں کیدونوں آرمی چیف نے کانگو میں اقوام متحدہ کے مشن میں اکھٹے نوکری نہیں کی دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کا اختیار صرف حکومتوں کو ہے بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کی خبر دراصل غلط ہے۔ واضح رہے کہ ہندوستان ٹائمز نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے بھارتی ہم منصب سے رابطوں کی خبر دی تھی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker