شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / بھارت کا جنگی جنون، اسکول وین پر فائرنگ، ڈرائیور شہید

بھارت کا جنگی جنون، اسکول وین پر فائرنگ، ڈرائیور شہید

راولپنڈی(مانیٹرنگ سیل) جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بٹل سیکٹر سے گزرنے والی معصوم بچوں کی اسکول وین کو نشانہ بنا ڈالا جس کے نتیجے میں ڈرائیور شہید ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری بیان کے مطابق بھارت نے ایل او سی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بٹل سیکٹر پر فائرنگ کی اور اسکول وین کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک شہری (ڈرائیور) شہید ہوگیا جبکہ وین تباہ ہوگئی۔ آئی ایس پی آر سے جاری اعلامیے کے مطابق بھارت لائن آف کنٹرول پر معصول شہریوں کو بلااشتعال فائرنگ کا نشانہ بنانےکاسلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے جو جنیوا کنونشن کی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  وزیر اعظم 15 مئی کو’’گرین لائن‘‘ ٹرین کا افتتاح کریں گے