پاکستانتازہ ترین

پاکستان کا اسرائیل کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

نیویارک (مانیٹرنگ سیل) پاکستان نے عالمی برادری سے فلسطینی علاقوں میں ناجائز تعمیرات اور مکانات گرانے پر اسرائیل کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔یہ مطالبہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب رضا بشیر تارڑ نے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم ایک طرف ہوکر مسلسل اسرائیلی جارحانہ اقدامات کو دیکھ رہے ہیں جبکہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی مظالم بڑھ رہے ہیں جو کہ ناقابل برداشت ہیں۔انہوں نے فوری طور پر اسرائیل کی جانب سے غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ہی باہمی اعتماد کے جذبات کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔رضا بشیر تارڑ نے فلسطینی عوام کا ساتھ دینے کے پاکستانی عزم کو دوہراتے ہوئے کہا کہ انہیں صرف حق خودارادیت کی جدوجہد کے لئے ان مشکلات کا سامنا ہے۔کمیٹی کے اجلاس میں پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس وقت 500 سے 700 تک فلسطینی بچے اسرائیلی حراست میں ہیں جن کے ساتھ کیا جانے والا سلوک تمام بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ غیراخلاقی بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker