تازہ ترینعلاقائی

بہاولنگر،ڈونگہ بونگہ میں اسٹام فروش کے قتل کے خلاف اسٹام فروشوں کا مکمل قلم چھوڑ ہڑتال

بہاولنگر(نامہ نگار)بہاولنگرڈونگہ بونگہ میں رہائش پذیر اسٹام فروش مزمل محمود کو تشدد کر کے قتل کر دینے کے خلاف شہر بھرکے اسٹام فروشوں نے مکمل قلم چھوڑ ہڑتال کی اور ڈ ی سی او آٖٖفس کے سامنے شدید احتجاج کیا اور ریلی نکالی ریلی میں شریک افراد نے ہاتھوں میں مذمتی پلے کارڈ اور پینرز اٹھا رکھے تھے ریلی مختلف شاہراؤں سے ہوتی ہوئی ڈی سی او آفس کے سامنے پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی اس موقع پر اسٹام فروش رہنماؤں کا کہنا تھا کہ نوجوان مزمل محمود کوملزمان شہباز وغیرہ اسٹام لکھوانے کے بہانے دو روزقبل لے گئے جنہوں نے اس کو تشدد کر کے قتل کر دیا اور اس کی لاش کو نہرتھری آر میں پھینک دیا ہمارا ڈ ی سی او بہاولنگر اور ڈی پی بہاولنگر اور وزیر اعلی پنجاب سے پر زور مطالبہ ہے کہ ہمارے ساتھی مزمل محمود کے قاتلوں کو جلد سے جلد گرفتار کیا جائے ورنہ ہم احتجاج کا دائرہ بڑھا دیں گے

یہ بھی پڑھیں  حکومت سے ڈیل یا کچھ اور۔۔۔ پالپا دو حصوں میں تقسیم ہوگئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker