علاقائی

سرگودھا:اتحاد العلمائ کااجلاس دفترمرکزی جامع مسجد میں منعقد ہوا

سرگودہا﴿تحصیل رپورٹر﴾اتحاد العلمائ کا اجلاس دفتر مرکزی جامع مسجد بلاک نمبر 1سرگودھامنعقد ہوازیر صدارت شیخ الحدیث مولانا مفتی عبدالمعید جس میں کنوینرقاری عبدالوحید ، علامہ حکیم محی الدین سلفی، علامہ عبد اللہ سعید ہاشمی ،مولانا نگاہ مصطفی ،مفتی محمد شاہد مسعود ،مولانا ثنائ اللہ ایوبی ،قاری احمد علی ندیم ،مولانا محمد اکرم عابد ،مولانا خواجہ طارق ،ملک محمود حسین اعوان ،رائے عنصر محمود بھٹی ،مولانا محبوب ،چوہدری عبدالرزاق ،قاری عبدالبدیع، مولانا محمدعدنان ودیگر علمائے کرام نے شرکت کی اجلاس میں پنجاب اسمبلی میں ناچ گانے کی قرارداد فیصل آباد میں فیسٹبل کے افتتاح نیٹوسپلائی کی کھولنے صحابہ کرام کے پتلے جلانے سخت الفاظ میں مذمت کی گئی ممتاز قادری کی رہائی کی قرارداد منظور کی گئی اجلاس میںچوہدری عبد الرزاق ڈھلوں نے تمام مسالک کے علمائ اتحاد کو خراج تحسین پیش کیاعلامہ حکیم محی الدین سلفی اجلاس کے پلیٹ فارم کو مضبوط کرنے اور ماہ اجلاس مختلف مساجد میں بلانے کی تجویز پیش کی علامہ عبد اللہ سعید ہاشمی نے اتحاد العلمائ میں شامل تمام علمائے کرام سے گزارش کی کہ وہ اپنے جلسوںمیں ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے گریز کرنے کا مطالبہ کیا چوہدری خالد اقبال مسرت نے علمائ کے اس اتحاد کو مضبوط کرنے اور امام ابو حنیفہ کے ماننے والوں کو ایک پلیٹ فارم پر اسلام اور دین کی سربلندی کے لئے کام کرنے کی تجویز پیش کی مولانا محمد اکرم عابد کے سرگودھا اس لحاظ سے خوش قسمت ہے یہاں پر علمائ اتحاد ہے ہم حضور ö اور صحابہ کرام کی عزت کے لئے کسی قربانی دریغ نہیں کریں گے خواجہ محمد طارق نے اس پلیٹ فارم پر الیکشن میں حصہ لینے کی تجویز پیش کی قاری احمد علی ندیم نے تمام علمائ کرام سے گزارش کی کہ وہ اپنے جلسوں میں کسی ایسے مقرر کو نہ بلائیں جو دوسروں کی مسلک کے خلاف تقریر کرکے سرگودھا کے اس اتحاد میں دڑاڑیں ڈالیں مفتی عبدالمعید نے علمائ کے اس اتحاد کو مضبوط کرنے اور نفاذ اسلام کے لئے ملک کر کام کرنے کی تجویز دی آخرمیں کنوینر اتحاد العلمائ قاری عبد الوحید نے تمام شرکائے محفل کا شکریہ ادا کیا اور تمام مسالک سے دو دو حضرات پر مشتمل ایک کمیٹی بنانے پر اتفاق کیا تمام مسالک کے علمائ ایک ہفتہ میں اپنی طرف سے دو دو حضرات کے نام پیش کریں گے وہ کمیٹی تمام تجاویز پر غور خوض کرکے اس پلیٹ فارم سے آواز اُٹھائے گی اور ہر ماہ تمام مسلک کی مساجد میں اجلاس کرنے پر اتفاق ہوا ۔

یہ بھی پڑھیں  مسیحا؟؟؟ ڈائری اوکاڑہ تحریر محمد مظہر رشید چوہدری 03336963372

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker